30 ستمبر، 2010، 1:43 PM

امریکہ

امریکہ نے چین کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کرلیا ہے

امریکہ نے چین کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کرلیا ہے

امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے خلاف پابندیوں کا بل پاس کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے خلاف پابندیوں کا بل پاس کرلیا ہے۔  امریکی بل کے تحت چین پر کرنسی کی قدر بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔ بل اکثریت رائے سے منظور کیا گیا۔ بل کے حق میں تین سو اڑتالیس اور مخالفت میں صرف اناسی ووٹ پڑے۔ بل کے تحت چین کے مال پر مزید ڈیوٹیز اور ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ اب یہ بل سینیٹ جائیگا وہاں سے منظور ہونے کے بعد صدر باراک اوبامہ کے دستخط کے بعد یہ قانون بنے گا۔

News ID 1161867

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha